آرمی چیف نے آپریشن ”ضرب عضب“ کے باعث سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا

منگل 17 جون 2014 12:38

آرمی چیف نے آپریشن ”ضرب عضب“ کے باعث سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں شروع کئے جانے والے آپریشن ”ضرب عضب“ کے باعث سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آج 4 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہونا تھا تاہم شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ”ضرب عضب“ کے باعث انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاک فوج کی جانب سے حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ”ضرب عضب“ کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں اب تک غیر ملکیوں سمیت 180 سے زائد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :