جسٹس عمرعطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 17 جون 2014 12:14

جسٹس عمرعطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس عمرعطا بندیال کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد مکمل ہو گئی ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججوں اور وکلا سمیت جسٹس عمر عطا بندیال کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :