فیصل آباد ، اراضی کے تنازع پر بیٹو ں نے اپنے سگے باپ ، والدہ ، بہن اور بھانجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عباس اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ‘ایک ملزم فرار

پیر 16 جون 2014 00:15

فیصل آباد ، اراضی کے تنازع پر بیٹو ں نے اپنے سگے باپ ، والدہ ، بہن اور ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک 273 گ ب میں اراضی کے تنازع پر دو حقیقی بھائیوں نے اپنے سگے باپ ، والدہ ، بہن اور بھانجے کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عباس اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم یعقوب جو مقتولین کا بیٹا ہے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کا اپنے باپ سے سات ایکڑ اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا جبکہ ملزمان کو رنج تھا کہ ان کی بہن حفیضہ بی بی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے جبکہ اس کے مقتول بھانجے امین نے چند روز قبل اپنے گاؤں کی لڑکی کو اغواء کیا اس رنج کی بناء پر ملزمان دونوں بھائی یعقوب اور عباس نے آج صبح اپنے باپ بشیر احمد کے داخل ہوکر اپنے والد بشیر احمد ، والدہ سرداراں بی بی ، بہن حفیضہ بی بی اور سولہ سالہ بھانجے امین کو رسیوں سے جکڑ کر بعدازاں ان کے گلے دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جڑواں والا پولیس نے مقتولین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشوں کو مقتولین کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم عباس اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم یعقوب جو مقتولین کا بیٹا ہے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ اور خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :