حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کے اعلان کا بھی امکان ،گرینڈ آپریشن کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو 20ارب تک کی اسپیشل گرانٹ تیار رکھنے کی ہدا یت

پیر 16 جون 2014 23:49

حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد جلد ہی خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شروع کئے گئے آپریشن کا پلان انتہائی مربوط اور جدید ہے، پہلے مرحلے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ایئراسٹرائیک کے ذریعے تباہ کیا جارہاہے اور پھر زمینی دستے کارروائی کرکے علاقے کا کنٹرول سنبھالیں گے ،اس آپریشن کا وژن دہشت گردوں سے پاک شمالی وزیرستان ہے،حکومتی حلقوں کا کہناہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

وفاق نے فیصلہ کیا ہے کہ اگراس گرینڈ آپریشن کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑی تو بھی کی جائے گی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ 20ارب تک کی اسپیشل گرانٹ تیار رکھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیرسرحدی امورعبدالقادر بلوچ کواہم ذمے داری تقویض کردی ہے،وہ متاثرین کو سہولتیں فراہم کرنے کی نگرانی اورخیبرپختونخواحکومت کے ساتھ ملکر فوری ریلیف پلان مرتب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :