Live Updates

تحریک انصاف کے رکن کی تنقید،حکومتی اور پی پی ارکان کا ”استغفار،استغفار“

پیر 16 جون 2014 22:36

تحریک انصاف کے رکن کی تنقید،حکومتی اور پی پی ارکان کا ”استغفار،استغفار“

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے حکومت و پیپلزپارٹی سے توبہ کروالی،داوڑکنڈی کی تنقید پر موجودہ اور سابق حکمران جماعت کی باآواز بلند استغفار استغفار کی صدائیں،سپیکر نے نوکراس ٹاک کی کال سنا دی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اس وقت تحریک انصاف کے رکن داوڑ کنڈی نے مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی سے توبہ کروالی جب وہ بجٹ بحث کے دوران یہ کہہ رہے تھے کہ مک مکا بارے ایوان میں آکر معلوم ہوا جب ایک اپوزیشن جماعت حکومت کی تعریفوں میں لگی ہے،اصل اپوزیشن تحریک انصاف ہے جو ملک کو سیدھی راہ پر چلانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہماری قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،جس پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے اراکین نے بلند آواز میں استغفار استغفار کی صدائیں بلند کیں جس پر سپیکر نے نوکراس ٹاک کی کال سنا دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :