انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی، یورو کی قدر میں استحکام رہا

پیر 16 جون 2014 22:31

انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز روپے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں6.5سے 7 کروڑ ڈالر کی طلب کے باعث روپے کی قدر میں ا ضافے کا رجحان دیکھا گیا، پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.27روپے سے بڑھ کر98.52روپے اور قیمت فروخت 98.37روپے سے بڑھ کر98.62روپے ہو گئی اسی طرح 5پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قیمت خرید 99.55روپے سے بڑھ کر99.60روپے اور قیمت فروخت99.75روپے سے بڑھ کر99.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قیمت خرید 134.25روپے اور قیمت فروخت 134.50روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہو گیا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 168.25روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت 168.50روپے سے بڑھ کر168.55روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کے مقابلے یو اے ای درہم کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت خرئید27.05روپے سے بڑھ کر27.10روپے اور قیمت فروخت27.20روپے سے بڑھ کر27.25روپے ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید26.45روپے اور قیمت فروخت 26.60روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :