امریکہ اوربرطانیہ کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی حمایت کااعلان، پاکستان کے ہراس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جس سے پاکستان مستحکم ہوگا،ترجمان امریکی سفارتخانہ،برطانیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑاہے ، ترجمان برطانوی ہائی کمیشن

پیر 16 جون 2014 22:08

امریکہ اوربرطانیہ کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی حمایت کااعلان، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) امریکہ اوربرطانیہ نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی حمایت کااعلان کردیا،پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے ہراس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جس سے پاکستان مستحکم ہوگا،جبکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے بھی آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑاہے ،خطرات سے کیسے نمٹناہے یہ پاکستانی حکومت پرمنحصرہے ۔