فوج ہمار کل محفوظ بنانے کیلئے ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے، پرویزرشید

پیر 16 جون 2014 21:28

فوج ہمار کل محفوظ بنانے کیلئے ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے، پرویزرشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جبکہ قوم دشمن کو شکست دینے کیلئے پاک فوج اور حکومت کی مکمل حمایت کرے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجودہ سمیت سیکریٹری اطلاعات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات میں مؤثر رابطے اور تعاون پر بھی زور دیا جبکہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں آئی ڈی پیز کیلئے انفارمیشن سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاک فوج ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہمارا کل محفوظ بنانے کیلئے جوان قربانی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے آپریشن جاری رہے گا جبکہ قوم دشمن کو شکست دینے کیلئے پاک فوج اور حکومت کی مکمل حمایت کرے۔

متعلقہ عنوان :