شمالی وزیرستان آپریشن پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پیر 16 جون 2014 21:21

شمالی وزیرستان آپریشن پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہےکہ شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے اب تک 62 افراد نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ آپریشن پر ہم سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ جو مذاکرات کرنا چاہتا ہے اسے تنگ نہ کیا جائے جبکہ جو بات چیت نہیں کرنا چاہتا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی وجہ سے اب تک 62 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ آپریشن پر ہم سے مشاورت بھی نہیں کی گئی تاہم پارٹی کی ہدایت ہیں کہ آپریشن کے متاثرین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔دوسری جانب آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی روکنے کے لئے قبائلی انتظامیہ بھی الرٹ ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ڈی پیز کے لئے فنڈز بھی جاری کردیئے ہیں