وزیراعظم کو شمالی وزیرستان آپریشن کا علم فوجی ترجمان کے ذریعے ہوا، عمران خان
پیر 16 جون 2014 21:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے شمالی وزیرستان آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا لیکن تحریک انصاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگرہمیں اعتماد میں لے لیا جاتا تو بجٹ میں متاثرین کے لئے رقم رکھتے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے وزیراعظم کو کچھ علم نہیں تھا اور فوجی ترجمان کے ذریعے آپریشن کا علم ہوا جبکہ آپریشن کے نتیجے میں جو صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا اس کے وزیراعلی کو بھی ٹی وی کے ذریعے آپریشن کا علم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا اور اب حمایت مانگی جارہی ہے، اگر حکومت کی جانب سے آپریشن کی پیشگی اطلاع دی جاتی تو خیبرپختونخوا کی حکومت نقل مکانی کرنے والوں کے لئے بجٹ میں خطیر رقم رکھتی تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جو لوگ بات چیت کرنا چاہتے ہیں آپریشن کے دوران ان کے ساتھ کیا ہوگا حکومت نے اس حوالے سے کوئی بات واضح نہیں کی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی قیادت کو شمالی وزیرستان آپریشن پر آن بورڈ لے، اگر حکومت کی جانب سے اعتماد میں لیا جاتا تو اچھا مشورہ دے سکتے تھےلیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئل امن وامان کا ہے، اگرامن ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی، وزیراعظم سرمایہ کاری کے لئے گھوم پھر رہے تھے لیکن دہشت گردی اس سے بڑا مسئلہ تھا لیکن وزیراعظم نے سنجیدہ مذاکرات کے بجائے بیرون ملک دوروں پر زیادہ توجہ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.