وزیر اعظم نواز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پیر 16 جون 2014 15:07

وزیر اعظم نواز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ،پاک بحریہ کے سربراہ آصف سندھیلا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔وزیر اعظم نے بحریہ ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔پیر کو وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹرایٹ میں واقع بحریہ ہیڈ کوارٹر کاد ورہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے بحریہ ہیڈ کوارٹر آمد پر بحریہ کے سربراہ آصف سندھیلا نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا جس کے بعد بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی ۔

وزیر اعظم نے بحریہ ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔بحریہ کے سربراہ آصف سندھیلا نے بحریہ کے افسروں کا وزیر اعظم سے تعارف کرایا ۔وزیر اعظم نے بحریہ کے افسروں سے مصافحہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :