’’ضرب عضب‘‘ کا دوسراروز، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سےمزید15 دہشتگرد ہلاک

پیر 16 جون 2014 11:36

’’ضرب عضب‘‘ کا دوسراروز، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سےمزید15 دہشتگرد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے دوسرے روز جیٹ طیاروں کی مختلف علاقوں میں بمباری سے مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگردوں کے 2 ٹھکانوں پر بمباری کی، اس کے علاوہ میر علی میں بھی دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں غیر ملکی شر پسند بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بھی شمالی وزیرستان میں بمباری کے نتیجے میں 105 شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :