سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ ،جہلم ،اٹک اور چکوال جیل میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ، شاہد سلیم

اتوار 15 جون 2014 22:29

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ ،جہلم ،اٹک اور چکوال جیل میں فوج کو ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) ڈی آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم نے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ ،جہلم ،اٹک اور چکوال جیل میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر راولپنڈی حساس ترین جیل جہاں پر طالبان قیدیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور دیگر اہم دہشت گردوں کو بھی اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو جیل کی سکیورٹی فل پروف بنانے کے لئے بھی رینجرز کے حوالے سکیورٹی تھی لیکن اب مزید سکیورٹی مضبوط کرنے کے لئے راولپنڈی اڈیالہ جیل کا کارڈن پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دوسرا کارڈن رینجرز اور تیسرا کارڈ پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا اس طرح دوسری جانب سکیورٹی کے پیش نظر جہلم،اٹک اور چکوال کی جیلوں کو بھی پاک فوج کے حوالے کر دیئے گئے

متعلقہ عنوان :