وفاق کی جانب سے مشرف کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کل ہوگی

اتوار 15 جون 2014 22:10

وفاق کی جانب سے مشرف کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل تین رکنی بنچ کل پیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل ،ریلوے گولف کلب کی تعمیر ،چرچ حملہ کیس سمیت اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں اور دیگر معاملات بارے مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس انو ظہیر جمالی کی سررباہی میں جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل 18 جون کو شیخ رشید،جاوید ہاشمی ،خواجہ غلام رسوی کوریجہ اور محمد رضا حیات سمیت سیاسی شخصیات کے مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ یہی بنچ قیصر جمال خان بنام حاجی عابد آفریدی اور 19 جون کو شیخ رشید بنام الیکشن ٹریبونل راولپنڈی کی مقدمے کی بھی سماعت کریگا۔

متعلقہ عنوان :