کنٹرول لائن پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاک بھارت مذاکراتی کی کامیابی ناگزیر ہے، بھارتی وزیر دفاع

اتوار 15 جون 2014 18:32

کنٹرول لائن پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاک بھارت مذاکراتی کی کامیابی ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) بھارتی وزیردفاع ارون جیٹلے نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا خاتمہ پاک بھارت مذاکرات کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔مذاکرات اور جارحیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔بھارتی وزیر دفاع نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر پڑوسی ملک نے جارحیت ترک نہ کی تو جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

سرینگر کے دو روزہ دورے کے موقع پر اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بھارت مخالف قوتیں دونوں ملکوں کے درمیان امن نہیں دیکھناچاہتیں۔صورت حال کو معمول پر لانے کے لئے فائر بندی کی خلاف ورزی کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس شخص کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں جو بھارت کے آئین کا احترام کرتا ہے۔