شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 80 دہشتگرد ہلاک

اتوار 15 جون 2014 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقوں دیگان اور دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ رات بمباری کی جس میں 80 شرپسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مارے جانے والوں میں زیادہ تعداد ازبک دہشتگردوں کی ہے۔ جیٹ طیاروں کی بمباری میں کراچی ائر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ابو عبدالرحمان المانی بھی مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر حملے میں ملوث غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی مستند رپورٹ تھی۔ فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 80 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کے اسلحہ کے ذخیرے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکورٹی فورسز کا قافلہ میر علی سے میرانشاہ آ رہا تھا کہ قافلے میں موجود گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہو گیا۔ دھماکے سے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :