انجلینا جولی کے ریمارکس پر چینی شائقین ناراض ہو گئے،فلم کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی

ہفتہ 14 جون 2014 23:42

انجلینا جولی کے ریمارکس پر چینی شائقین ناراض ہو گئے،فلم کا بائیکاٹ ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) امریکی اداکارہ انجلینا جولی کو اس وقت چینی فلم بینوں کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے ہدایت کار آنگ لی کا تعلق تائیوان سے قرار دیا۔

(جاری ہے)

39سالہ اداکارہ اپنی نئی فلم”میل فیشنٹ“ کی پروموشن کے لئے چین کے دورے پر تھی،ایک انٹرویو میں جب اس سے چین کے پسندیدہ ہدایت کار کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے فلم ”لائف آف پائی “بنانے والے فلم میکر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں یقین کے ساتھ تو نہیں کہہ سکتی کہ آنگ لی چینی ہے، وہ تائیوان کا ہے،اور چینی زبان میں فلمیں بناتا ہے،جن میں جولی نے جب اس طرح کی بات کی تواس کے چینی مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی، اور کچھ نے اس کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اینجلیان جولی کی فلم بیس جون کو چین میں ریلیز ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :