فیصل آباد اور چکوال میں ٹریفک حادثات، 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہفتہ 14 جون 2014 11:42

فیصل آباد اور چکوال میں ٹریفک حادثات، 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق، ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

چکوال میں بلکسر کے قریب تلہ گنگ روڈ سالٹ رینج کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث 2 گاڑیوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :