وزیرداخلہ چوہدری نثار کی اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا

جمعہ 13 جون 2014 23:55

وزیرداخلہ چوہدری نثار کی اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں امراض قلب کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹٰ وی کےمطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی اچانک طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی )منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری نثارعلی کے دل میں درد کے باعث ان کی انجیو گرافی کی جارہی ہے جبکہ سابق کمانڈنٹ اظہر کیانی وزیرداخلہ کی انجیو گرافی کررہے ہیں۔