ایف آئی اے کا سابق وزیراعظم گیلانی کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پرچھاپہ

جمعہ 13 جون 2014 20:10

ایف آئی اے کا سابق وزیراعظم گیلانی کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم عدم موجودگی پر ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے ٹیم نے ان کی ملتان میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم گھر میں موجود نہ ہونے پر ٹیم واپس چلی گئی جبکہ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہیں عدالت میں پیشی سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم ملتان سے لاہور کی جانب روانہ ہوچکے ہیں جہاں سے وہ کراچی جائیں گے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے صبر کرے کیونکہ 17 جون کو مقدمہ میں پیشی ہے تاہم وہ ضمانت نہیں کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ٹیم انہیں گرفتار ہی کرنا چاہتی ہے تو جب چاہے آجائے وہ گرفتاری کے لئے تیار ہیں,حکومت سےدہشتگرد اور اغوابرائےتاوان کے ملزمان تو پکڑے نہیں جاتے ہمارےپیچھےپڑگئے ہیں۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کے 7 مختلف مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :