نریندرا مودی کا وزیراعظم کو جوابی خط، کراچی ائر پورٹ حملے کی شدید مذمت
جمعہ 13 جون 2014 13:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جوابی خط ارسال، دورہ بھارت کے بارے میں مثبت تاثرات پر شکریہ، کراچی ائر پورٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کراچی ائر پورٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے وحشیانہ اقدام سے معصوم جانوں کے نقصان پر بہت افسوس ہوا۔
انہوں نے دہشتگرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو لکھے گئے جوابی خط میں ان کا کہنا تھا کہ حلف برداری تقریب میں آپ کی شرکت میرے لئے باعث فخر اور پُرمسرت تھی۔(جاری ہے)
آپ کی شرکت ہمارے مشترکہ مستقبل اور امیدوں کی عکاس ہے۔ اس سے خطے میں جمہوریت کو استحکام ملے گا۔
دورہ بھارت کے بارے میں آپ کے مثبت تاثرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کیساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت اور خیالات میں ہم آہنگی سے حوصلہ افزائی ہوئی۔ نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے خوشگوار تعلقات دوستی، امن اور تعاون سے عبارت ہیں۔ خوشگوار تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ خوشگوار تعلقات سے خطے میں نوجوانوں کو ترقی کے بے پناہ مواقع پیدا ہونگے۔ پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کا نیا باب رقم کرنے کا خواہاں ہوں۔ دو طرفہ خوشگوار تعلقات سے خطے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ ایسی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں تصادم اور مخاصمت نہ ہو۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اپنی والدہ کیلئے ساڑھی کا تحفہ دینے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری والدہ نے آپ کے اس جذبہ خیر سگالی کو بہت سراہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.