بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی

جمعہ 13 جون 2014 11:44

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوانوں ..

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تاہم پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شناخت نائیک رقیب اور سپاہی تیمور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔