مردہ خوری کیس کا فیصلہ ،دونوں مجرم بھائیوں کو بارہ بارہ سال قید ،آٹھ آٹھ لاکھ جرمانہ
بدھ 11 جون 2014 21:57
دریا خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) انسدادہشت گردی سرگودہاکی خصوصی عدالت نے مردہ خوری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرم بھائیوں کو بارہ بارہ سال قید اور آٹھ آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔، انسداددہشت گردی سرگودہاکی خصوصی عدالت کے جج اکمل خا ن نے دریا خان کے نوا حی علا قہ کہا وڑ کلا ں کے دو مردہ خوربھائیوں فرمان عر ف پھما اور عارف عر ف اپھل کومردہ خوری کے جرم میں ہدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے یہ سزا سنائی۔
دونوں بھائیوں فرمان اور عارف کو پولیس نے مردہ خوری کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت 7-ATA, 295,297 اور دیگر دفعات کے تحت مقد مہ نمبر 57 مقدمہ درج کیاتھاجس کے بعد اس مقدمہ کی سماعت انسداددہشت گردی سرگودہاکی خصوصی عدالت میں کی گئی ۔(جاری ہے)
شہادتیں مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے بیانات قلم بندہوئے ملز ما ن کا اعترا ف جر م ،بچے کی کھو پڑی کا ڈی این اے رپورٹ ،قبر کی نشا ندہی کی بنا پر جرم ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں کو بارہ بارہ سال قید اورآٹھ لا کھ روپے جر ما نے کی سزا ء کا حکم سنایا۔
دوبھائیوں کواس سے قبل بھی مردہ خوری کے الزام میں4اپر یل 2011 میں گرفتارکیاتھا جس پر انہیں ایک ایک سا ل قید کی سز ا اور ایک ایک لا کھ روپے کی سزا سنا ئی گئی تھی جبکہ عد م ادا ئیگی کی بنا ء پرا س سزا میں ایک سا ل اضا فہ کر دیا گیا تھا سزا ء مکمل کر نے کے بعد انھیں 18مئی 2013کو رہا کر دیا گیا تھا اور 14اپر یل 2014 کو پو لیس نے مر دہ خو ری کے الزام میں دو با رہ گر فتا ر کیا تھا اہل علا قہ کی اطلا ع پر پو لیس نے ان کے گھر چھا پہ ما ر ا تو ان کے گھر سے بچے کی کھو پڑی،کفن کے ٹکڑے،بیلچہ،اور دیگر سا ما ن بر آمد کیا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.