امریکی صبر جواب دے دیا، شمالی وزیرستان میں طویل دورانیے کے بعد ڈرون حملہ،3افراد جاں بحق

بدھ 11 جون 2014 21:14

امریکی صبر جواب دے دیا، شمالی وزیرستان میں طویل دورانیے کے بعد ڈرون ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) امریکی صبر جواب دے گیا۔ طویل دورانئے کے بعد شمالی وزیرستان میں ایک بارپھر ڈرون حملے میں 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب واقع پاکستانی علاقہ غلام خان میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر تین میزائیل داغے جس سے مکان میں موجود تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہے۔جب کہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈرون طیاروں کی نچلی پروازوں کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔