پشاور ،خیبر پختونخواحکومت نے شمالی وزیر ستان سے مسلسل آئی ڈی پیز کی نقل مکانی کی وجہ سے وفاق سے 349 ملین روپے مانگ لئے

بدھ 11 جون 2014 20:25

پشاور ،خیبر پختونخواحکومت نے شمالی وزیر ستان سے مسلسل آئی ڈی پیز کی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) خیبر پختونخواحکومت نے شمالی وزیر ستان سے مسلسل آئی ڈی پیز کی نقل مکانی کی وجہ سے وفاق سے 349 ملین روپے مانگ لئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے اس سلسلے میں سیکرٹری سیفران کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں امن و آمان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ نقل مکانی کررہے ہیں جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو 849 ملین روپے میں سے ابتدائی قسط 349 ملین روپے جاری کئے جائے ۔

سیکرٹری سیفران کے نام جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو 349 ملین روپے ریلیز کرنے کے بعد باقی رقم فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جاری کئے جائیں تاکہ شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کو فوری طور پر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :