اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے باہر وکلاء اور ایس ایچ او کے مابین جھگڑا،وکلاء نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بناکر اُسکی وردی پھاڑ دی ،پولیس آفیسر نے وکلاء سے پہلے تلخ کلامی کی،کلاء کا موٴقف،عدالت میں شکائت لیکر جانے والے وکلاء کے ساتھ سیشن جج کا سخت جملوں کا تبادلہ ،وکلاء نے ہڑتال کر دی

بدھ 11 جون 2014 20:15

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے باہر وکلاء اور ایس ایچ او کے ..

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت کے باہر وکلاء اور ایس ایچ او تھانہ شاہ بھور کے مابین جھگڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رٹ خارج ہونے پر وکلاء نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بناکر اُسکی وردی پھاڑ دی جبکہ وکلاء کا موٴقف ہے کہ پولیس آفیسر نے وکلاء سے پہلے تلخ کلامی کی۔وقوعہ کے بعد عدالت میں شکائت لیکر جانے والے وکلاء کے ساتھ سیشن جج کا سخت جملوں کا تبادلہ۔

آپ میرا روسٹرم چھوڑ دیں میں آپ کے خلاف ریفرنس بجھواوٴں گا۔سیشن جج کے ریمارکس۔وکلاء نے واقعہ کے خلاف ہڑتال کر دی۔لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ صفدر سلیم شاہد کی عدالت میں ایک رٹ زیرِ سماعت تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ رٹ ساہیوال پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے سر کی قیمت والے اشتہاری ملزم مصطفےٰ عرف کالی کے ورثاء کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تھانہ شاہ بھور (اوکاڑہ) پولیس مرنے والے اشتہاری کے مویشی لے آئی ہے ۔

سماعت کے بعد سیشن جج نے رٹ خارج کر دی ۔پولیس کے مطابق جونہی ایس ایچ او تھانہ شاہ بھور انسپکٹر راوٴ دلشاد عدالت سے باہر آیا تو رٹ دائر کرنے والے افراد کے وکلاء نے ایس ایچ او کو گالیاں نکالیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اُسکی وردی پھاڑ دی۔اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے صدر رائے محمد شفیع کھرل نے بتایا کہ پولیس آفیسر نے عدالت کے باہر وکلاء سے پہلے تلخ کلامی کی اور وکلاء کے ساتھ جھگڑا کیا۔

صدر بار کا کہنا تھا کہ وکلاء جب سیشن جج کے پاس گئے تو سیشن جج نے سخت رویہ اپناتے ہوئے وکلاء سے کہا کہ آپ میرا روسٹرم چھوڑ دیں ۔میںآ پ کے خلاف ریفرنس بھجواوٴں گا۔ اس واقعہ کے بعد وکلاء نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کر دی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے سینئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔اُدھر مبینہ طور پر وکلاء کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے ایس ایچ او تھانہ شاہ بھور راوٴ دلشاد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ لایا گیا۔جہاں پر اُسے طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :