تحریک اسلامی ازبکستان کا کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے کا دعوی

بدھ 11 جون 2014 19:14

تحریک اسلامی ازبکستان کا کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے کا دعوی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 11 جون 2014) القاعدہ کے زیر اثر تنظیم تحریک اسلامی ازبکستان نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر حملے کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ازبک تنظیم کا کہنا ہے کہ 10 حملہ آوروں نے کراچی ایئرپورٹ کے خفیہ سیکشن پر حملہ کیا جس میں امریکی ڈرونز، جٹ طیارے اور دیگر لڑاکا طیارے کھڑے تھے جن کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

6 گھنٹے کی لڑائی میں 10 حملہ آور مارے گئے اس حملے کا مقصد وزیرستان میں پاک فوج کی بمباری کا جواب دینا تھا جس میں پاکستانی اور غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیرستان میں حملے کیے گئے تو مزید خطرناک حملے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :