پرویز رشید اپنی نااہلی چھپانے کیلئے الزام لگا رہے ہیں: شیریں مزاری

بدھ 11 جون 2014 17:54

پرویز رشید اپنی نااہلی چھپانے کیلئے الزام لگا رہے ہیں: شیریں مزاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) پرویز رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزار ی کا کہنا ہے کہ پرویز رشید اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عمران خان پر الزام لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ خود حکومت سے ہے۔ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والی حکومت عوام کو امن نہیں دے سکتی۔ پرویز رشید اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عمران پر الزام لگا رہے ہیں۔ پرویز رشید حکومت کی بجائے جیو کی ترجمانی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :