انتخابی اصلاحات، اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق

بدھ 11 جون 2014 17:54

انتخابی اصلاحات، اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو پارلیمنٹ پر حملے سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں انتخابی اصلاحات کے معاملے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

حزب اختلاف کی جماعتوں نے معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسپیکر چاہیں تو تمام جماعتوں کو خط لکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دس سے پندرہ ارکان کم ہوں تو رعایت دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو پارلیمنٹ پر حملے سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا ایسا بیان حملہ آوروں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :