میری جان کو خطرہ، کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی: طاہر القادری
بدھ 11 جون 2014 17:17
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اگر مجھے یا میری قیادت کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہو گی۔ لاہور میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ ہو سکتا ہے، اس لئے پاکستان آمد سے قبل ایڈوانس ایف آئی آر درج کروا کر آ رہا ہوں۔
اگر مجھے یا میری قیادت کے کسی بھی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی، خواجہ آصف اور پرویز رشید ہونگے۔ مجھے پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نقصان کی ذمہ دار بھی حکومت ہوگی۔(جاری ہے)
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ ہو سکتا ہے، اس لئے پاکستان آمد سے قبل ایڈوانس ایف آئی آر درج کروا کر آ رہا ہوں۔ اگر مجھے یا میری قیادت کے کسی بھی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی، خواجہ آصف اور پرویز رشید ہونگے۔ مجھے پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نقصان کی ذمہ دار بھی حکومت ہوگی۔ تمام نتائج کو بھگتنا پھر حکومت کے سر ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکمران دہشتگردوں کے حقیقی سربراہ ہیں۔ دہشتگردوں کے کچھ گروہ حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔ یہ جس وقت جہاں چاہیں دہشتگردی کروا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میری آمد 23 جون کو اسلام آباد ائر پورٹ پر ہوگی۔ فوج کو بتا رہا ہوں کہ ہمیں حکمرانوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے اس لئے پاک فوج ائر پورٹ کی سیکیورٹی اپنے ہاتھ میں لے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آئین پر یقین رکھتا ہوں لیکن موجودہ نظام کیخلاف ہوں۔ پاکستان کے مسائل کا حل انتخابات نہیں بلکہ انقلاب ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/225050#sthash.rDMshNXR.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.