بھکر کے مردہ خور بھائیوں کو 12، 12 سال قید کی سزا
بدھ 11 جون 2014 16:11
سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھکر کے مردہ خور بھائیوں کو 12، 12 سال قید کی سزائیں سنادی۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت بکھر کے علاقے دریا خان سے تعلق رکھنے والے عارف اور فرمان نامی دونوں مردہ خور بھائیوں کو 12، 12 سال قید کی سزائیں سنانے کے بعد میانوالی جیل بھیج دیا جہاں وہ اپنی سزا پوری کریں گے۔
دونوں بھائیوں کے مردہ کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب 2011 میں دریا خان کےایک گاؤں کی نوجوان لڑکی کو دفنا گیا لیکن اگلے ہی روز اس کی لاش غائب تھی، جس کا پتہ چلنے کے بعد گاؤں کے لوگ پولیس کے ساتھ دونوں بھائیوں کے گھر پہنچے جہاں دونوں درندوں کے گھر سے مردوں کو کاٹنے والا ہتھیار اور نوجوان لڑکی کی لاش کے علاوہ انسانی گوشت اور ہڈیاں بھی ملیں۔
(جاری ہے)
دوران تفتیش دونوں ملزمان کا کہنا تھا ان کی والدہ کو والد نے قتل کردیا تھا اوروہ اسی انتقام میں میتوں کو قبروں سے نکال کر ان کی تذلیل کرتے تھے اور موقع پا کر دفنائے گئے مردے کو قبر سے نکال کرگھر لے جاتے جہاں ان کے جسم کے ٹکڑے کرکے پکا کر کھا جاتے تھے۔
اس سے قبل عدالت نے مردہ خوری کے الزام میں دونوں بھائیوں کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سزا پوری کرنے کے بعد دونوں بھائی رواں سال ایک بار پھر انسانی مردوں کا گوشت کھاتے ہوئے پکڑے گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقدمے میں دہشتگردی، نقص امن، قبروں کی بے حرمتی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی 5 دفعات شامل کی تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.