فارمیشن کمانڈرز اجلاس،دہشت گردوں کو کچلنے کا عزم، فوجی جوانوں کو خراج عقیدت، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

بدھ 11 جون 2014 14:58

فارمیشن کمانڈرز اجلاس،دہشت گردوں کو کچلنے کا عزم، فوجی جوانوں کو خراج ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہونیوالے فارمیشن کمانڈرز کے اجلاس میں حالیہ فوجی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعدان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ ملک اور قوم کے دفاع کے لئے دہشت گردی کو کچل دیا جائیگاجبکہ آرمی چیف نے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز اجلاس ہوا جس میں اعلی عسکری حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں قبائلی آپریشن کمانڈر اور کور کمانڈر علاقوں کے اندر کارروائیوں کا غور سے جائزہ لیا گیا اور قبائلی علاقوں میں ابتدائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جونشانہ بنایا گیا اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے جو ٹھکانے ہیں ان کو تباہ کیا جائیگا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔