ڈاکٹر طاہرالقادری کا 23 جون کو کینیڈا سے واپس پاکستان آنے کا اعلان

منگل 10 جون 2014 00:17

ڈاکٹر طاہرالقادری کا 23 جون کو کینیڈا سے واپس پاکستان آنے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو کینیڈا سے واپس پاکستان آنے کا اعلان کردیا جس کے لئے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو مستقل طور پر پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے جہاں لاہور ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے کارکن ان کا استقبال کریں گے جبکہ ان کی لائبریری کی کتابوں سمیت دیگر اہم سامان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب جیت یا شہادت میں سے ایک کا وقت آگیا ہے اور عید الفطر کے بعد ملک میں انقلاب لانے کے لئے فائنل تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے طاہرالقادری کی وطن واپسی کے اعلان کا خیر مقدم اور پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :