کراچی ائیر پورٹ حملے میں کئی ہوائی جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ،مالیت کا اندازہ کروڑوں روپے ہوسکتا ہے، نجی ٹی وی کا دعوی

منگل 10 جون 2014 23:38

کراچی ائیر پورٹ حملے میں کئی ہوائی جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ،مالیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے میں کئی ہوائی جہازوں کو بھی نقصان پہنچا جس کی مالیت کا اندازہ کروڑوں روپے ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی نے منگل کو اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جن طیاروں کو نقصان پہنچا ان میں بوئنگ 747 اور بوئنگ 743 بھی شامل ہیں جن کے بارے میں فوٹیج کے ذریعے دکھایا گیا کہ ان پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض طیارے گراؤنڈ کئے گئے تھے جبکہ ایک طیارہ اوور ہالنگ کیلئے آیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے تاحال اس حوالے سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :