لاہور ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ پر ایس ایچ او ٹاؤن شپ کے حوالدار اور ذاتی ڈرائیور نے غلط گاڑی پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

منگل 10 جون 2014 19:19

لاہور ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ پر ایس ایچ او ٹاؤن شپ کے حوالدار اور ذاتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ پر ایس ایچ او ٹاؤن شپ کے حوالدار اور ذاتی ڈرائیور نے غلط گاڑی پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مزنگ پولیس نے حوالدار فیصل اور ڈرائیور اشرف کو حراست میں لے لیا،ایس ایچ او ٹاؤن شپ سبطین شاہ لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ گاڑی میں پیشی پر آیا تو ڈرائیور اشرف نے ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ پر گاڑی نمبری ایف ایس پی 6688کو سڑک کے درمیان میں پارک کر دیا جس سے دونوں اطراف سے آنے جانے والی ٹریفک جام ہو گئی، ٹریفک رواں کرنے کیلئے وارڈن افتخار نے ڈرائیور کو گاڑی صحیح جگہ پر پارک کرنے کی درخواست کی جس پر ڈرائیور اشرف اور حوالدار فیصل طیش میں آگئے اور انہوں نے وارڈن پر تشدد شروع کر دیا جس کے وارڈن کا ناک شدید زخمی ہوا ، موقع پر موجود اہلکارں نے وارڈن کو ایس ایچ او کے ڈرائیور اور حوالدار کے چنگل سے چھڑایاجس کے بعد مزنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیااور گاڑی بھی اپنے قبضے میں لی ، وارڈن افتخار نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :