کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے کئی امپورٹرز سڑکوں پر آگئے‘ ان امپورٹرز کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا‘ ایک درجن سے زائد چھوٹے امپوٹرز جیرز ڈناٹا کے دفتر کے سامنے رونے لگے

منگل 10 جون 2014 17:23

کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے  سے کئی امپورٹرز سڑکوں پر آگئے‘ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) کراچی ایئرپورٹ پر اتوار کی شب دہشت گردوں کے حملے نے جہاں بڑا جانی نقصان پہنچایا وہاں کئی امپورٹرز سڑکوں پر آگئے‘ ان امپورٹرز کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا‘ ایک درجن سے زائد چھوٹے امپوٹرز جیرز ڈناٹا کے دفتر کے سامنے رونے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کروڑوں روپے کا مال جل گیا اور اب ہم قرضوں تلے جائیں گے۔

اس موقع پر کسٹمز الیکٹرونک ایجنٹ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ایک امپورٹر محسن عبدالغفار نے بتایا کہ اس کا تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا‘ موبائل اور دیگر سامان ایک لمحے میں جل کر خاکستر ہوگیا‘ اس کا معاشی قتل ہوگیا ہے‘ ایک امپورٹر نے روتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے مجھے سڑک پر آنے پر مجبور کردیا ہے جبکہ بعض امپورٹرز نے بتایا کہ کسٹم حکام کی ہٹ دھرمیوں اور پیچیدہ طریقہ کار کے باعث بھی کئی مہینوں سے پھنسا ہوا سامان نہیں نکلوا سکے جو آج جل کر راکھ ہوگیا۔ محسن عبدالغفار کے مطابق ایک اندازے کے مطابق 10 ارب روپے سے زائد مالیت کا سامان جل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :