کراچی، کوئی انسانی نعش نہیں، آگ بجھانے والا فوم تھا، ٹھنڈا ہونے کے بعد جم گیا تھا، ایئرپورٹ حکام نعش سمجھ کر اسپتال لے آئے

منگل 10 جون 2014 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) ایئرپورٹ کارگو سینٹر سے ملنے والی 7 سوختہ نعشوں کے بعد ریسکیو ٹیمیں ایک اور سوختہ نعش لے کر جناح اسپتال پہنچے اور بتایا کہ یہ نعش اے ایس ایف کے لاپتہ اہلکار جمن عباس کی ہے تاہم مردہ خانے میں اسپتال کے عملے نے اس نعش کو صفائی کیلئے پانی سے دھویا تو دیکھا وہ کوئی انسانی نعش نہیں تھی بلکہ آگ بجھانے والا فوم تھا جو ٹھنڈا ہونے کے بعد جم گیا تھا ایئرپورٹ حکام نے نعش سمجھ کر اسپتال بھیج دیا جس کے بعد اے ایس ایف کے لاپتہ اہلکار جمن عباس کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :