قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی سے بجٹ کے حوالے سے نکات لیتے رہے

منگل 10 جون 2014 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی سے بجٹ کے حوالے سے نکات لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اس وقت بجٹ پر شاہ محمود قریشی اور چیف وہیپ تحریک انصاف ڈاکٹر علوی باہمی مشاورت کرتے رہے جب سید خورشید شاہ ایوان میں تنقیدی خطاب کررہے تھے اس موقع پر شاہ محمود قریشی عارف علوی سے تجاویز لیتے رہے جبکہ بعد ازاں شیریں مزاری بھی اس سے مشاورتی عمل میں اپنا حصہ ڈالنے پہنچ گئیں ۔(ر اش د/حیدر، احمد نواز )