قومی اسمبلی میں شیر ،بکری اور بلی کا تذکرہ ، میں نے کسی کا نام نہیں لیا ، خورشید شاہ ، جناب شیر بلی بن گئے ، جمشید دستی کا چٹکلہ

منگل 10 جون 2014 17:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) قومی اسمبلی میں شیر ،بکری اور بلی کا تذکرہ ، میں نے کسی کا نام نہیں لیا ، خورشید شاہ ، جناب شیر بلی بن گئے جمشید دستی کا چٹکلہ ،لوڈ شیڈنگ کیخلاف جلسے جلوس نہ نکالے جائیں یہ شیر کی حکومت ہے گیڈروں کا بھرکس بنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی اراکین کو قسم ہے کہ بکری کو شیر کہیں حالانکہ ہم چیخ رہے ہیں یہ بکری ہے شیر مت کہیں جس پر جمشید دستی نے فقرہ کسا کہ جناب شیر بلی بن گیا ہے جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا یہ شیروں کی حکومت ہے کسی نے کچھ کہا تو ان گیڈروں کا بھرکس نکال دیا جائے گا ۔