قومی اسمبلی اراکین نور ربانی کھر کی ٹھاٹھ کی چال دیکھتے رہے ، حناربانی کے والد ایوان میں ایسے چلتے رہے جیسے زمیندار اپنی زمینوں پر چلتا ہے

منگل 10 جون 2014 17:01

قومی اسمبلی اراکین نور ربانی کھر کی ٹھاٹھ کی چال دیکھتے رہے ،  حناربانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) قومی اسمبلی میں ٹھاٹھ کی چال ، اراکین نور ربانی کھر کو دیکھتے رہے ، کوٹ ادو کے رکن اسمبلی دور سے سلام کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی کے ایوان میں سفید کاٹن زیب تن کئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مظفر گڑھ ( کوٹ ادو) نور ربانی کھر جو کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے والد محترم بھی ہیں اپنی ٹھاٹھ بھاٹھ سے ایوان میں چہل قدمی کرتے رہے اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے زمیندار (جاگیردار) اپنی زمینوں پر چہل قدمی کررہا ہے جس پر اراکین کی توجہ کا مرکز رہے اور جو بھی رکن ان کی جانب غور سے دیکھتا اسے دور سے سلام کردیتے ۔

متعلقہ عنوان :