یہ کوئی بڑا واقعہ نہیں تھا، صرف ہوائی فائرنگ ہوئی: شرجیل میمن

منگل 10 جون 2014 16:20

یہ کوئی بڑا واقعہ نہیں تھا، صرف ہوائی فائرنگ ہوئی: شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ائر پورٹ سے ملحقہ علاقے میں صرف ہوائی فائرنگ کا واقعہ ہوا، دہشتگرد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت لا اینڈ آرڈر کی میٹنگ جاری تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کیمپ پر ہونے والے حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ اے ایس ایف کے فوری ردعمل کے جواب میں دہشتگرد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :