بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

منگل 10 جون 2014 15:32

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حملے کی کوشش کے بعد ملک بھر کے تمام فضائی اڈوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ حکام نے راولپنڈی ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

دوسری جانب پشاور ایئررپورٹ کے اطراف سیکیورٹی حصار قائم کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ نور خان ایئربیس کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی۔