پسرور،سابق ایم این اے پروفیسر صاحبزادہ محمد احمد کے مغو ی بھائی بازیاب

منگل 10 جون 2014 15:16

پسرور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء ) تھانہ صدر پولیس نے آستانہ عالیہ ہبت پور شریف کے گدی نشین اور سابق ایم این اے پروفیسر صاحبزادہ محمد احمد کے اغوا ہونے والے بھائی صاحبزادہ محمود احمدایڈووکیٹ کو 9روز بعد حافظ آباد سے بازیاب کروا لیا بازیابی کے بعد صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اپنے رشتہ داروں سے زمین کا تنازعہ چل رہا ہے اور انہوں نے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمات درج کروا رکھے ہیں اور اغوا کے دو روز قبل ان کو ٹیلی فون پر نامعلوم افراد نے دھمکیاں دی کہ اگر تم نے ہمارے اوپر قائم مقدمات واپس نہ لیے تو تمہیں اور تمہارے خاندان کو قتل کر دیا جاے گا دھمکی آمیز فون کے بعد وہ 1.6.2014کو آپنی بیٹی نائیدہ محمود ایڈووکیٹ کے پاس لاہور جا رہے تھے جب وہ منڈیکی گورائیہ پہنچے تو چار نامعلوم مسلح افراد نے ان کو ٹویوٹا سے اتار کر کالے رنگ کی کار میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گے اور ان کی آنکھوں پر پٹی باندہ دی اور وہاں ایک کمرہ میں بند کر دیا میری بیٹی نائیدہ نے گھر پر فون کیا کہ ابو ابھی تک لاہور میرے پاس نہیں پنہچے تو گھر سے ان کو بتایا گیا کہ وہ تو صبح کے چلے گے ہیں تو اس نے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے گیارہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی اور پولیس نے انھتک محنت سے مجھے اغوا کے 9ویں روز حافظ آباد سے بازیاب کوا لیا انہوں نے کہا کہ ملزمان نے مجھ سے ایک سادہ کاغذات پر سائن کروا کر مجھے چھوڑا معلوم نہیں کہ انہوں نے اس پر کیا لکھا مدعی مقدمہ نائیدہ ایڈووکیٹ نے سی پی او گوجرانوالہ ڈوثرن رفعت ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ نفیس گوہر ۔ڈی ایس پی شاہد اکرام اور ایس ایچ او رانا آصف ندیم کا ان کے والد محمود احمد اٰیڈووکیٹ کو بازیاب کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا