حساس اداروں اور پولیس کا فیصل آباد ائیر پورٹ کے قریب سرچ آپریشن،30 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 10 جون 2014 15:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) مقامی پولیس اور حساس اداروں نے فیصل آباد کے ائیر پورٹ کے ارد گرد سرچ آپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

10جون 2014ء کے مطابق ریاست میں لئے گئے افراد اکثر کا تعلق وزیر ستان ،خیبر پختونخواہ اور کراچی سے بتایا جاتا ہے جبکہ مقامی پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد فیصل آباد کے دیگر علاقوں میں 15 افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق شمالی اور جنوبی وزیرستان سے بتایا گیا ہے ۔یہ افراد فیصل آباد میں گزشتہ چند ماہ میں مختلف قبائلی افراد کے ہاں رہائش پذیر تھے۔آخری اطلاعات کے مطابق ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :