وزیراعظم سے بلوچستان کے رکن اسمبلی میر دوستین خان کی ملاقات

منگل 10 جون 2014 14:47

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بلوچستان سے رکن اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی کی ملاقات ۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بلوچستان سے رکن اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے ملاقات کی ۔ دوطرفہ ملاقات میں بلوچستان سے رکن اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے رکن اسمبلی کو ان کے حلقے کے ترقیاتی امور کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔