طالبان مہمند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

منگل 10 جون 2014 14:07

طالبان مہمند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) کالعدم تحریک طالبان مہمند گروپ نے اے ایس ایف کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان مہمند گروپ نے کراچی میں اے ایس ایف کے کیمپ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی ائر پورٹ پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا تھا۔

طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کراچی ائر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ یہ ابھی شروعات ہے، پاکستان میں مزید حملے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حالیہ حملہ تحریک طالبان کے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو صرف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

پاکستانی فورسز کے حملوں میں اب تک سینکڑوں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔ ہم اپنے بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا بھرپور انداز میں بدلہ لیں گے, ابھی یہ صرف شروعات ہے۔

کالعدم تحریک طالبان مہمند گروپ نے اے ایس ایف کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کراچی: (دنیا نیوز) کالعدم تحریک طالبان مہمند گروپ نے کراچی میں اے ایس ایف کے کیمپ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی ائر پورٹ پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا تھا۔ طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کراچی ائر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ یہ ابھی شروعات ہے، پاکستان میں مزید حملے کئے جائیں گے۔

حالیہ حملہ تحریک طالبان کے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو صرف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پاکستانی فورسز کے حملوں میں اب تک سینکڑوں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔ ہم اپنے بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا بھرپور انداز میں بدلہ لیں گے, ابھی یہ صرف شروعات ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/224930#sthash.GxASF8ki.dpuf

متعلقہ عنوان :