لاہور:فیکٹری میں آتشزدگی سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق

منگل 10 جون 2014 13:50

لاہور((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) لاہور کے علاقے سنت نگر میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، وزیر اعلی ٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلا ت کے مطا بق سنت نگر، نہرو پارک وشنو سٹریٹ میں گز شتہ شب گارمنٹس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپر والی بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری کی بالائی منزل پر رہائش پذیر فیملی بھی دھویں اورآگ کی لپیٹ میں آگئی۔ جھلسنے اور دم گھٹنے سے کرایہ دارمبین شاہ کی چالیس سالہ اہلیہ ناہید اور بائیس سالہ بیٹی ڈی وی ایم کی طالبہ عذیرہ دم توڑ گئیں۔ ریسکیو ورکرزنے آگ اور دھویں میں سخت جدوجہد کے بعد دونوں لاشیں نکال لیں۔۔ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر تک آگ بجھا نے میں مصروف رہیں۔ گلی تنگ ہونے کیباعث ریسکیو ورکرزکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :