سیکیورٹی فورسز اب بھی کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں سے نبرد آزما ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

منگل 10 جون 2014 13:37

سیکیورٹی فورسز اب بھی کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں سے نبرد آزما ہیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اتوار کی شب 10 دہشت گردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا تاہم ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملے کی کوشش کی ہے۔ قومی اسمبلی میں کراچی ایئرپورٹ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 10 دہشتگرد 5،5 کی ٹولیوں میں اولڈ ٹڑمینل سے داخل ہوئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے سوا 2 گھنٹے میں دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے جو لباس پہنا تھا وہ اے ایس ایف سے ملتا جلتا تھا اور سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے نتیجے میں 7 دہشتگرد فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ 3 نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ہلاک ہونے والے تمام دہشتگرد حلیے سے غیر ملکی معلوم ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کوئی ٹینک استعمال نہیں ہوا تاہم حیرت کی بات ہے کہ دہشتگرد کراچی میں آئے اور انہیں کسی جگہ روکا نہیں گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد مسافروں کو یرغمال اور طیاروں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :