Live Updates

کراچی ایئرپورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں ہلاکتیں مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، عمران خان

منگل 10 جون 2014 12:41

کراچی ایئرپورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں ہلاکتیں مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد کولڈ اسٹوریج کا واقعہ مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد سرد خانے میں نجی کارگو سروس کے ملازمین کی اموات حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، بروقت کارروائی کر کے معصوم جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شپ جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا تو ایک نجی کارگو سروس کے 7 ملازمین جان بچانے کے لئے کولڈ اسٹوریج روم میں گھس گئے لیکن سرد خانے میں آگ لگنے اور وینٹی لیشن کا نظام نہ ہونے کے باعث تمام افراد اندر ہی پھنس گئے جن کی لاشیں آج صبح باہر نکالی گئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :