کراچی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کلیرنس کے بعدپی آئی اے پروازوں کی آمدورفت شروع ،وزیراعظم نے ایئر پورٹ حملے کے دفاع پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ،شجاعت عظیم
پیر 9 جون 2014 00:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) کراچی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کلیرنس کے بعدپی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت پیر شام 4 بجے سے شروع ہو گئی۔ یہ بات پی آئی اے کے ترجمان نے بتائی۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے ۔
انہوں نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی فرض شناسی کو بھی بے حد سراہا۔8 جون کی رات کو 10 غیر ملکی دہشت گرد فوکر اور انٹرنیشنل کارگو گیٹ کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہوئے ۔ پاکستان آرمی، رینجرز، اے ایس ایف، پولیس اور سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کے بروقت ایکشن سے کم سے کم نقصان ہوا۔(جاری ہے)
شجاعت عظیم نے جناح ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور فلائٹ آپریشن دوبارہ سے اپنی نگرانی میں شروع کرایا، اس دوران ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل ریٹائرڈ محمد یوسف اور ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف بریگیڈیئر محمد اعظم ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پی آئی اے کے چار ملازمین اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہی ملازم زخمی ہوئے۔ شجاعت عظیم نے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے پی آئی اے انجینئرز کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین اپنے 4 ساتھیوں جن میں فاخر لغاری، ایس ایم الیاس، تنویر اے خان اور فضل زبیری شامل ہیں کی شہادت پر انتہائی سوگ کی کیفیت میں ہیں۔الله ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ہماری دعا ہے کہ اس سانحہ میں زخمی ہونے والوں جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کاروائی کے دوران مسافروں کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کے بھی انتہائی مشکور ہیں جن کے تعاون سے اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ اس دہشت گردی کی کاروائی میں پی آئی اے کی 20 پروازیں متاثر ہوئیں۔ جبکہ ایک پرواز کا رخ نواب شاہ کی جانب موڑا گیا اور 3 بین الاقوامی پروازوں کو لاہور اتارا گیا۔ ان پروازوں کے مسافروں کی نواب شاہ اور لاہور ایئر پورٹ پر مکمل دیکھ بھال کی گئی۔ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.